حلقه نور الايمان

Halqa Noor-Ul-Iman

Get Adobe Flash player

 

تعارف

حلقہ نور الایمان اردو بولنے والی مسلمان خواتین کی ایک تنظیم ھے

ھمارا اصل مقصد رضائے الہی کا حصول ھے، چنانچہ حلقہ نور الایمان کے تمام ممبرز اسلام کو مکمل یقین کے ساتھ اپنانے اور خاص طور پر اسکے اخلاق و معاملات پر عمل پیرا ہونے کے پابند ھوں گے

حلقہ نور الایمان ایک مزہبی تنظیم ھے جسکی بنیاد قرآن و سنت ھے۔ اور جس میں مختلف قومیتوں اور کلچر سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ھو سکتی ھیں۔ حلقہ نور الایمان جرمنی کے بنیادی قانون 'گرونڈ گیسیٹز' اور 'وقتی طور پر جاری قانون' کا احترام کرتا ھے اور اسکے تحت اپنی تمام سرگرمییوں کو جاری رکھنے پر پابند ھے۔ ھم نیکی یا اچھائی، آزادی، امن و امان اور انسانی حقوق کیلئے جد و جہد کریں گے۔ ھمارا مقصد ایک اکثریتی غیر مملکت میں عورتوں اور بچوں کو اپنے مزہب اور کلچر پر عمل کرتے ھوئے ایک مثبت کردار ادا کرنا اور اسکا ایک موئثر حصہ بننا ھے اور اسطرح سے ھم ایک دوسرے کے ساتھ ملکر پر امن طریقے سے زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں

نام اور جگہ

۱۔ اس حلقے کا نام حلقہ نور الایمان ھو گا۔ اسکو ڈیوس برگ میں رجسٹر کروایا جائے گا اور رجسٹریشن کے بعد اسکا نام حلقہ نور الایمان جرمنی ھو گا

۲۔ حلقہ کا صدر مقام ڈیوس برگ ھو گا لیکن ڈیوس برگ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی اسکی شاخیں کھولی جا سکیں گی

۳۔ حلقہ کی سرگرمیاں عیسوی سال کے مطابق طے پائیں گی

حلقہ کے مقاصد

۱۔ حلقہ خواتین اور نوجوانوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے کوشش کرے گا اور اس سلسلے میں خاص طور پر ان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی بہتری اور تربیت کے لئے مدد کرے گا

۲۔ حلقہ کسی بھی سیاسی پارٹی یا دیگر اداروں پر انحصار نہیں کرتا

۳۔ حلقہ کے تحت مختلف ادارے مثلا کنڈر گارٹن، نوجوانوں کے سنٹر، تعلیمی کورسز کے ادارے اور اسی نوعیت کے دیگر ادارے کھولے جا سکیں گے

۴۔ حلقہ کا یہ بھی مقصد ھے کہ وہ معاشرے میں موجود اسلام سے متعلق شبہات و اعتراضات اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گا، اس طرح کہ وہ اسلام کی مزہبی، معاشرتی، کلچرل، تاریخی پہلووں سے اصل تعلیمات سے روشناس کروائے گا

۵۔ حلقہ ان تنظیموں اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کر سکے گا جو انہی مقاصد یا ان سے ملتے جلتے مقاسد کیلئے کام کر رہی ہیں

۶۔ مندرجہ بالا مقاصد کیلئے حلقے کی جانب سے مفت پروگرام، مباحثے اور سیمینار منعقد کئے جا سکتے ھیں۔ یہ پروگرام مساجد میں اور بزریعہ انٹرنیٹ بھی کئے جا سکتے ہیں

 

 

Halqa Noor ul Iman Deutschland e.V

Varziner Straße 2a, 47198 Duisburg

IBAN - DE21 1005 0000 0190 6646 22 

BIC - BELADEBEXXX 

Registernummer: VR 4806

Steuernummer: 134/5746/0953

 

Haftung für Links 

Unser Angebot enthält Links zu externen Webseiten Dritter, auf deren Inhalte wir keinen Einfluss haben. Deshalb können wir für diese fremden Inhalte auch keine Gewähr übernehmen